گچی باؤلی میں کرافٹس میلہ

   

حیدرآباد 19 فرورری (سیاست نیوز) دستکاری ہاٹ کرافٹس بازار (کرافٹس میلہ) شہر میں 21 تا 28 فروری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی مینجمنٹ گچی باؤلی پر منعقد ہوگا جس میں 80 سے زائد اسٹالس ہونگے جہاں ہندوستانی دستکاری کی عمدہ اشیاء اور دہلی کے دستکاری اشیاء کی نمائش اور فروخت کی جائیگی۔
آٹو میٹک اسٹارٹرس کے بجائے
کپاسیٹرس لگانے کسانوں کو مشورہ
حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ناردرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ نے کسانوں سے کہا ہیکہ آٹو میٹک پمپ سیٹ اسٹارٹرس کو نکال دیں کیونکہ ان کی وجہ ٹرانسفارمرس کو نقصان ہورہا ہے اور اس کی جگہ کپاسیٹرس لگائیں جس سے اولٹیج کی برقراری میں مدد ہوگی اور ٹرانسفارمرس پر دباؤ کم ہوگا۔