حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے گھر بیٹھے ایف آئی آر کے بعد اب موقع واردات پر ایف آئی آر کو جاری کرنے کے نظام کو رائج کیا ہے۔ گچی باؤلی پولیس نے اس سلسلہ میں اقدام کرتے ہوئے آج پہلا اسپاٹ ایف آئی آر جاری کردیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جی پی آر اے کوارٹرس کی ساکن ایک آئی ٹی ملازمہ خاتون کی جانب سے شکایت پر پولیس نے اقدام کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ حاصل شکایت پر مقام واردات پہونچی گچی باؤلی نے شکایت کا جائزہ لیا اور سرقہ کی واردات سے متعلق موقع پر ہی ایف آئی آر کو جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق جی چندنا نامی خاتون جو پیشہ سے آئی ٹی ملازمہ ہے، وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سنکرانتی کے موقع پر چھٹیاں منانے 11 جنوری کے دن گئی تھی اور 19 جنوری کو واپس ہوئی۔ واپس لوٹنے کے بعد گزشتہ رات اس خاتون نے مکان کو دیکھا جب وہ مکان پہونچی سامان بکھرا پڑا تھا اور سامان وہ قیمتی اشیاء غائب تھیں۔ پولیس اس سلسلہ میں مصروف تحقیقات ہے۔ع