گچی باولی میں دستیاب زخمی مور محکمہ جنگلات کے حوالے

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گچی باولی پولیس نے ایک زخمی موت کو بینک کے احاطے سے بچالیا اور اسے علاج کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بینک مینجر جی اشریتا نے شکایت درج کرائی ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 23 جنوری کی رات 8 بجے کے قریب احاطے کے اندر آوارہ کتوں نے پرندے پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے محکمہ جنگلات اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو الرٹ کیا ۔ زخمی مور کو بعد ازاں طبی امداد کے لیے دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔۔ ش