کینیا، تنزانیہ اور بنکاک کی خواتین سمیت 9 افراد گرفتار، ایس او ٹی کی کارروائی
حیدرآباد : 29 جنوری ( سیاست نیوز) غیر ملکی خواتین کے ذریعہ جاری جسم فروشی کے کاروبار کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور 9 افراد بشمول جسم فروش خواتین کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گچی باؤلی کے علاقہ میں اسپیشل آپریشن ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی ۔ خفیہ اطلاع پر گولی دوڈی، ٹی این جی اوز کالونی میں دھاوا کیا ۔ اس علاقہ میں غیر ملکی خواتین اور لڑکیوں کے ذریعہ جسم فروشی کروانے کی پولیس کو اطلاع تھی ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ کے ساتھ دھاوا کیا ۔ پولیس نے دھاوے میں جن جسم فروش لڑکیوں اور خواتین کو حراست میں لیا ان میں کینیا ، تنزانیہ اور بنکاک سے تعلق رکھنے والی خواتین پائی جاتی ہیں ۔ تاہم پولیس نے آرگنائزرس کی شناخت نہیں بتائی ۔ ایک نوجوان اس ریاکٹ کا اصل سرغنہ بتایا گیا ہے تاہم ایک آرگنائزر کے ذریعہ اتنی بڑی کارروائی ممکن نہیں ۔ پولیس مزید تحقیقات انجام دے رہی ہے تاکہ اس مکمل ریاکٹ کو منظور عام پر لایا جاسکے چونکہ شہر کے بڑے پاش علاقوں میں بیرونی و غیر ملکی لڑکیوں کے ذریعہ جسم فروشی کے کاروبار کی پولیس کو اطلاعات مل رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ ریسارٹس اور فام ہاؤس و بڑی پارٹیوں میں غیر ملکی لڑکیوں کے ذریعہ کاروبار کا رجحان بڑھتا جارہا ہے تاہم پولیس ایسے جرائم کے مسلسل تعاقب میں ہے ۔ ع