گچی باولی میں پادری کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : گچی باولی کے علاقہ میں ایک عیسائی پادری کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو افراد جو کنڈا پور کے علاقہ میں بیاٹ منٹن اکیڈیمی جارہے تھے ۔ انہوں نے راستہ میں ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں دیکھا جس کے قریب تین خنجر پڑے ہوئے تھے ۔ جنہوں نے ایمبولنس اور پولیس کو اطلاع دی اور زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔۔