گچی باولی میں چیتا کی نقل و حرکت ۔ عوام میں خوف

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ گچی باولی آئی ٹی کاریڈار کے علاقہ میں ایک چیتا نے ایک کتے پر حملہ کیا جس کے بعد عوام میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ ذرائع کے مطابق چیتا نے روڈا مستری کالج کے قریب کتے پر حملہ کیا اوراسے پہاڑی میں کھینچ لے گیا ۔ کالج عملہ نے پولیس اور جنگلات کے عہدیداروں کو کالج کے احاطہ میں چیتا کی موجودگی کی اطلاع دی ۔ کالج میں کچھ مقامات پر جنگلات کے عہدیداروں کو خون کے نشان پائے گئے ۔ جنگلات کے عہدیداروں نے چیتا کی نقل و حرکت کا پتہ چلانے کیلئے کیمرے نصب کردئے ہیں۔ عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خاص طور پر رات کے وقت میں احتیاط برتیں۔