گچی باؤلی میں گانجہ منتقلی و فروخت کا ریاکٹ بے نقاب،دو افراد گرفتار، انسپکٹر گچی باؤلی سریش کا بیان

   

حیدرآباد 31 جنوری (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس نے گانجہ منتقلی اور فروخت کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ اڈیشہ سے غیر قانونی طور پر گانجہ منتقل کرتے ہوئے شہر کے نواحی علاقوں میں گانجہ فروخت کیا جارہا تھا۔ انسپکٹر گچی باؤلی سریش نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی انجام دی۔ پولیس نے گولی دوڈی علاقہ میں جال بچھاکر اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا۔ کار کے شوروم کے قریب پولیس نے ایک شخص کو مشتبہ انداز میں نقل و حرکت پر حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص نے اپنی شناخت ظاہر کی جس کا نام آدتیہ کمار ٹھاکر ہے۔ 28 سالہ ٹھاکر گولی دوڈی علاقہ میں رہتا ہے جس کا تعلق ریاست بہار کے بھاگلپور سے بتایا گیا ہے۔ آدتیہ کمار ٹھاکر نے پولیس کے قبضہ سے پولیس نے 22 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ تحقیقات کے دوران اس خاطی شخص نے بتایا کہ وہ گانجہ سندیپ سرھدار ساکن ملکان گیری اڈیشہ سے حاصل کرتا تھا۔ سندیپ اڈیشہ کے مختلف علاقوں سے گانجہ خرید کر ٹھاکر کو فروخت کرتا تھا۔ یہ گانجہ پڑوسی ریاست سے غیرقانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا۔ آدتیہ سندیپ سے گانجہ خرید کر کرناٹک رام گوڑہ اور آس پاس کے علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔ ع