گڈناواگو پراجکٹ کے 7 دروازے کھول دئے گئے

   

بھینسہ 27/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف میں شدید موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ڈیویزن میں سیلاب جیسی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ڈیویزن کے ندی ، نالے ، تالاب اور آبی پراجیکٹ خطرے کے نشان کو عبور کرچکے ہیں شہر کے گڈنا واگو پراجیکٹ کے بالائی علاقہ میں بھی شدید بارش کے سبب لاکھوں کیوزک پانی داخل ہورہا ہے جس پر گڈنا واگو پراجیکٹ انتظامیہ نے آٹھ کے منجملہ چھ دروازے کھولتے ہوئے لاکھوں کیوزک فاضل پانی کو خارج کررہے ہیں جہاں بھینسہ اے ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل آئی پی ایس ، ٹاؤن سی آئی ایل سرینو ، ایس آئی سریکانت نے دورہ کرتے ہوئے پراجیکٹ کی آبی سطح کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ کے نشیبی علاقوں کی عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی اور پراجیکٹ انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت دی ۔