بھینسہ : بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف کے علاوہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ گڈّنا واگو پراجیکٹ کی سطح آب میں مسلسل اضافے کے پیش نظر پراجیکٹ انتظامیہ دو دروازہ کھولتے ہوئے ہزاروں کیوسک فاضل پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ضلع کلکٹر نے بھینسہ میں سرکاری مشنری کو متحرک کرتے ہوئے چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر بھینسہ تحصیلدار بی وشمبر ،ڈپٹی تحصیلدار شیکھر، بلدیہ کمشنر ایم اے علیم ،بلدیہ ڈی ای ناگیشور رای ، محکمہ آبپاشی ایکزیکیٹو انجینئر و دیگر عہدیداروں نے پراجیکٹ پہنچ کر آبی سطح اور دیگر حالات کا مکمل معاینہ کرتے ہوئے پراجیکٹ انتظامیہ کو متحرک رہتے ہوئے آبی سطح کے اضافے پر پراجیکٹ کے دروازے کھولنے کی اطلاع قبل از وقت دینے کی ہدایت دی اور تازہ صورتحال کے پیش نظر خان آٹونگر ، کوبیر چوراستہ ،راہول نگر ،پھولے نگر ودیگر نشیبی علاقوں میں مقیم رہائشیوں اور تاجروں کو چوکس رہنے کی اطلاع دی ۔ بھینسہ میں بارش 14.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
