گڈکری آج6ہزار کروڑ کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

   

دیوریا : مرکزی سڑک وٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری پیر کو دیوریا میں چھ ہزار کروڑ سے زیادہ کے پانچ پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس موقع پر موجود ہوں گے ۔ گڈکری اور مسٹر یوگی چینی مل میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ مرکزی وزیر 1657 کروڑ کی لاگت سے سلیم پور بائی پاس، 371.89 کروڑ کی لاگت سے سلیم پور-میروا روڈ، 715.91 کروڑ کی لاگت سے تمکوہیراج-سلیم پور این ایچ 727بی، 2061.86 کروڑ کی لاگت سے نوالپور-سکندر پور این ایچ 727بی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت ڈاکٹر وی کے سنگھ، ریاستی وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، راجیہ سبھا رکن سنگیتا یادو، دیوریا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رماپتی رام ترپاٹھی اور دیگر ایم ایل اے موجود رہیں گے ۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے حوالے سے جلسہ گاہ پر ضلع انتظامیہ نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ کارکن خیموں، کرسیوں اور بیریکیڈنگ کے کام میں مصروف ہیں۔ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پنڈال کے اطراف کی سڑکوں کو گڈھوں سے پاک کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔