حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) گڈی انارم فروٹ مارکٹ کو بند کردینے کے حکومت کے فیصلہ کے بعد آج صبح کثیرتعداد میں کسان اور تاجر مارکٹ پہونچے جس پر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں وہاں سے منتشر کردیا ۔ مارکٹ کو بند کردینے کے اعلان کے بعد رات دیر گئے گڈی انارم فروٹ مارکٹ کے اطراف و اکناف علاقہ میں چیتنیا پوری پولیس نے پولیس عملہ کو تعینات کردیا تھا جس کے باوجود بھی کئی کسان آم کا لوڈ لے کر وہاں پر پہونچے جس پر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی اور وہاں پر کشیدگی پھیل گئی۔