گڈی انارم مارکٹ میں آم کی فروخت کا دوبارہ آغاز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 5مئی (سیاست نیوز)شہر حیدرآباد کی پھلوں کی بڑی گڈی انارم مارکٹ میں ایک مرتبہ پھر آم کی فروخت شروع کردی گئی ہے ۔کورونا وائرس کے سبب اس مارکٹ کو عارضی طورپر ضلع رنگاریڈی کے کوہیڈا منتقل کیاگیا تھاتاہم گذشتہ روزکوہیڈا میں آئی طوفانی ہواوں کے نتیجہ میں کوہیڈا فروٹ مارکٹ کے شیڈ کو شدیدنقصان پہنچا۔اس واقعہ سے کسانوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ نے آم کی فروخت گڈی انارم میں کرنے کا فیصلہ کیا۔آج گڈی انارم میں 1500ٹن آم لایاگیا۔کوہیڈا کی مارکٹ کو بحال کرنے کے مناسب اقدامات کئے جائیں گے ۔