حیدرآباد ۔ /10 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے علاقے گڈی ملکاپور میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک پارک کی ہوئی موٹر سائیکل اچانک آگ لگ گئی ۔ عینی شاہدین کے بموجب گڈی ملکاپور ستیہ نارائینا نگر کالونی میں اسکوٹی موٹر سائیکل ایک کارخانے کے پاس پارک کی ہوئی تھی کہ اچانک آگ لگ گئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور عوام جلتی ہوئی گاڑی کی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے ۔ ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس ٹپہ چبوترہ نے بتایا کہ گاڑی کی بیاٹری میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔