حیدرآباد۔تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے 2اپریل کو گڈفرائی ڈے کے موقع پر عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی۔اپنے پیام میں انہوں نے کہا کہ گڈفرائی ڈے دنیا بھرمیں عیسائیوں کی جانب سے منایاجاتا ہے ۔یسوع مسیح نے تمام انسانوں کے تئیں عظیم محبت کا اظہار کیا اور ان کی بہبود کیلئے عظیم قربانی دی۔اس دن ان کی قربانی عبادات کے ذریعہ یادرکھی جائے گی۔گورنر نے تمام سے اپیل کی کہ گڈفرائی ڈے کو کوویڈ19کی دوسری لہر کو پھیلنے سے روکنے تمام احتیاطی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے منایاجائے ۔