ان شاءاللہ روز و شب کی لذتیں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ زندگی کی رونقیں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ گھر پر آئیں گے مرے مہمان پھر
ان شاءاللہ گھنٹیاں اور دستکیں لوٹ آئیں گے
ان شاءاللہ پھر سجے گی بزمِ یارانِ سخن
ان شاءاللہ شاعری کی محفلیں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ کھیل ہو جائیں گے پھر سارے شروع
ان شاءاللہ رونقیں میدان میں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ پھر جماعت میں ادا ہوگی نماز
ان شاءاللہ اجتماعی دھڑکنیں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ کام میں مصروف ہو جائیں گے لوگ
ان شاءاللہ پھر پرانی زحمتیں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ پھر گلے ملنے لگیں گے یار دوست
ان شاءاللہ قرب کی پچھلی حدیں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ ختم ہو جائے گا سب خوف و ہراس
ان شاءاللہ پھر پرانی قربتیں لوٹ آئیں گی
ان شاءاللہ ان شاءاللہ ان شاء اللہ دیکھنا
حکم ہوگا اور ساری برکتیں لوٹ آئیں گی
