بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے قصبہ خانپور میں بدھ کو کھیت سے گھاس کاٹنے پر دبنگوں نے دلت کنبے کو بے رحمی سے مارپیٹ کی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ آج صبح قصبہ خانپور کے سیانہ روڈ پر واقع کھیتوں میں دلت سماج کی کچھ خواتین مویشیوں کے لئے گھاس کاٹنے کے لئے لودھا سماج کے لوگوں کے کھیت میں گھسی تھی۔ اسی دوران کھیت مالک دیارام ارون اور سکندر وہاں آئے گئے اور گھاس کاٹنے والے اوزار اور لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر گھاس کاٹ رہی خاتون سندری و اس کی بیٹی رانی کو زخمی کردیا۔چشم دیدوں کے مطابق دبنگ خواتین پر حملے کے دوران لگاتار نسلی تعصب پر مبنی لفظوں کا استعمال بھی کررہے تھے ۔ اس حملے میں خاتون اور اس کی بیٹی کے منھ اور آنکھوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔