بجناپلی16/جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بجناپلی منڈل موضع شاہین پلی میں برقی تارسے چنگاری نکل کرگھانس پر پڑنے سے حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق موضع شاہین پلی سے تعلق رکھنے والے وینکاٹیہ، بوگیّانے گھانس اپنی زمین پرذخیرہ کئے ہوئے تھے اچانک ایک برقی تارگھانس پر گرنے سے آگ لگ گئی۔جس سے گھانس جل کر خاکستر ہوگئی۔ اطراف کے کسانوں نے فائرانجن کے حکام کو آگاہ کرنے پر فائرانجن پہنچ کر آگ کو قابو میں کرلیا۔متاثرین نے دعوی کیا کہ اس حادثہ کے باعث ایک لاکھ روپئے کا نقصان ہوا۔