گھبراہٹ میں گیس سلنڈر کی بُکنگ نہ کریں

   

نئی دہلی، 13 مارچ (یواین آئی) حکومت نے جمعہ کو ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ وہ گھریلو گیس اور پٹرول-ڈیزل کے معاملے میں گھبراہٹ نہ کریں کیونکہ ملک میں ان کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ جو لوگ سلنڈر استعمال کر رہے ہیں اور جن کے علاقے میں پائپ کے ذریعے فراہم کی جانے والی پی این جی لائن موجود ہے ، وہ جلد از جلد اس کا کنکشن حاصل کریں۔ سلنڈر بُکنگ کے معاملے میں عوام کو محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ صرف تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی سرکاری ویب سائٹ سے ہی بُکنگ کریں۔