گھروں سے ناکارہ سامان کی نکاسی کیلئے جی ایچ ایم سی کی مہم

   

حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے ٹی راما راؤ کی ہدایت پر کمشنر جی ایچ ایم سی نے تمام زونل کمشنرس، ڈپٹی کمشنرس اور اے ایم او ایچ افسران کو اپنے متعلقہ حدود میں واقع گھروں سے ٹوٹا ہوا فرنیچر، قالین، شطرنجی، فرش اور گھریلو استعمال کی تمام ناکارہ اشیاء کو اٹھانے اور کچرا جمع کرنے کیلئے دس روزہ خصوصی مہم شروع کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ یہ مہم 3 تا 12 نومبر چلائی جائے گی تاکہ غیر مطلوبہ سامان کو سڑکوں اور موریوں میں پھینکنے سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹا جاسکے۔