گھریلو اختلاف پر جھوٹی اطلاع نے عراقی خاندان کے 20 افراد کی جان لے لی

   

بغداد : عراق میں عدلیہ نے 3 جنوری کو اپنے اعلان میں بتایا کہ ملک کے وسطی علاقہ میں ایک سیکورٹی آپریشن میں ایک ہی خاندان کے 20 افراد کی ہلاکت کے پیچھے ایک مْخبر کی ’’غیر درست‘‘ معلومات کا ہاتھ ہے۔ مخبر نے خاندانی اختلافات کے نتیجہ میں غلط معلومات فراہم کیں۔ میڈیا کے مطابق بابل صوبے کے گاؤں الرشاید میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کے حوالے سے مذکورہ مخبر کے علاوہ سیکورٹی فورسز کے 9 افسران اور تین منسوب افراد بھی شامل تحقیق ہیں۔یہ واقعہ جمعرات کوپیش آیا جب عراقی انٹیلی جنس اور اسپیشل مشنز کی مشترکہ فورس نے دو مطلوب افراد کی تلاش میں الرشاید گاؤں میں ایک گھر پر چھاپا مارا۔