گھریلو اور تجارتی اغراض کیلئے برقی شرحوں میں کوئی اضافہ نہیں

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں مزید ایک سال تک گھریلو اور تجارتی اغراض کے لئے برقی شرحوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ تلنگانہ الیکٹری سٹی ریگولیٹری اتھاریٹی نے برقی اداروں کو آئندہ مالیاتی سال موجودہ شرحوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ برقی سربراہ کرنے والے اداروں نے 2019-20 اور 2020-21 کے لئے آمدنی کا حصول کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔ ریگولیٹری اتھاریٹی کے صدر نشین سری رنگا راؤ اور ارکان نے احکامات جاری کرتے ہوئے برقی شرحوں میں کسی بھی اضافے سے روک دیا ہے۔ اتھاریٹی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ برقی اداروں کو سبسیڈی کی رقم ادا کرے تاکہ نقصانات کی پابجائی ہوسکے۔