حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : محکمہ برقی کے عہدیداروں نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ برقی بلس کی وصولی ملتوی کردی گئی ہے گھریلو برقی صارفین کو چاہیے کہ اپنے برقی بلس آن لائن ادا کریں ۔ عوام برقی استعمال کررہے ہیں ۔ انہیں برقی کا بل دینا ہوگا ۔ ملک میں کہیں بھی برقی بلس کی وصولی ملتوی نہیں کی گئی ہے ۔ برقی صارفین کو اپنے برقی بل آن لائن بھرنا ہوگا ۔۔
