نئی دہلی، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کووِڈ۔19 وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد میں اضافے کے خلاف تقریبا 3.5 لاکھ افراد نے ٹویٹر مہم کا مشاہدہ کیا۔ سینکڑوں افراد نے گذشتہ شام 10 سے زائد نجی تنظیموں نے ‘لو میٹرس انڈیا’ کی سربراہی میں چلائی جانے والی اس مہم میں حصہ لیا اور گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ٹویٹ کیا اور تشویش کا اظہار کیا۔ دو گھنٹے کی ٹویٹر مہم کو ساڑھے تین لاکھ افراد نے دیکھا۔ لو میٹرس کی سربراہ ویتِھکا یادو نے یو این آئی کو بتایا کہ اس مہم کے پہلے مرحلے میں 800 کے قریب افراد نے ٹویٹ کیا ، جس کی شروعات ہیش ٹیگ’آخر کیوں‘ سے ہوئی اور گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا،’نیشنل ویمن فار ویمن‘ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ہندوستان میں گھریلو تشدد کے واقعات دوگنا ہوچکے ہیں۔ یہ اضافہ دیکھ کر ہم نے کل سے ہی اس کے خلاف ٹوئیٹر مہم شروع کی۔