حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات اور بیوی سے جھگڑے سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ درگیش جو پیشہ سے آٹو ڈرایئور تھا منگل ہاٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بیوی سونی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اس کے مائیکے چلے گئی تھی اور اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 42 سالہ اندرا پرسنا راؤ جو پیشہ سے سنار تھا ۔ منے گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص سخت شراب کے نشہ کا عادی تھا اور اس کے مکان میں ہر روز جھگڑے چل رہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے کل رات زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔