حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات اور معاشی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرنے کے 4 واقعات شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ۔ چندرائن گٹہ علاقہ میں بچوں کی فیس کے تعلق سے میاں بیوی میں بحث و تکرار شوہر کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 48 سجالہ ایوب علی انصاری نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس کے مطابق ایوب علی انصاری قرض کے بوجھ پریشان تھا اور بچوں کی فیس کی ادائیگی کے تعلق سے کل میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ جو احمد نگر بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ میرپیٹ حدود میں 38 سالہ جہانگیر نے گھریلو تنازعوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ جہانگیر اولڈ جلیل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا جو پیشہ سے ٹرانسپورٹ میں ڈرائیورنگ کرتا تھا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق جہانگیر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آچکا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق28 سالہ پرشانت جوگمبھی لال پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ نشہ کی حالت میں گھر پہونچکر بیوی سے جھگڑا کرنا اس کی عادت بن گئی تھی ۔ کل بیوی سے جھگڑے کے بعد اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ جی کمار پٹیل جو فتح نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ پٹیل مغربی بنگال سے تعلق رکھتا تھا جو روزگار کے سلسلہ میں حیدرآباد آیا تھا ۔ پولیس کے مطابق پٹیل قرض کے بوجھ سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
عابڈس پولیس اسٹیشن حدود میں میستری کی مشتبہ موت
حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) عابڈس پولیس حدود میں ایک میستری کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ عابڈس پولیس کے مطابق 40 سالہ پرساد جو پیشہ سے میستری مہدی پٹنم علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے پرساد نامپلی میں زیر تعمیر ایک عمارت میں کام کر رہا تھا ۔ جو کل عمارت کی تیسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ عابڈس پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع