حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر اور چھتری ناکہ میں یہ واقعات پیش آئے ۔ جہاں انتیا اور شویتا نامی دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ انتیا جو قسمت پور علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے گھریلو ملازمہ بتائی گئی ہے 12 جنوری کے دن خاتون نے شوہر کے جھگڑے سے تنگ آکر خودسوزی کرلی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے ساکن شخص سندیپ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔