حیدرآباد : گھریلو تنازعات سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ سید آصف جو ایلاما بنڈہ علاقہ کے ساکن سید یوسف کا بیٹا تھا نے عید کے دن دوپہر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ سید آصف پیشہ سے کارپنٹر گزشتہ چند روز سے پریشان تھا۔ گھریلو مسائل اور خاندانی تنازعہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس جگت گیری گٹہ نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔