حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) آصف نگر علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیور نے گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ جی پرساد ساکن شیام نگر، آصف نگر اپنی بیوی لتا اور بچوں کے ساتھ مقیم تھا۔ گھریلو تنازعات کے نتیجہ میں وہ گزشتہ چند مہینوں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوا تھا اور آئے دن شراب پینے لگا۔ ہفتہ کی رات پرساد نے اپنے مکان میں سیلنگ فیان سے پھانسی لے کر اس وقت خودکشی کرلی جب اس کی بیوی ملازمت پر گئی ہوئی تھی۔ متوفی آٹو ڈرائیور کی بیوی نے پولیس کو یہ بتایا کہ موروثی جائیداد کی تقسیم سے پیدا ہونے والے گھریلو تنازعات سے پرساد ذہنی طور پر الجھن کا شکار ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ب
