حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ پی پدما جو سرینواسلو کی بیوی تھی اور ہنومان نگر چیتنیہ پوری کی ساکن تھی وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔