حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 24 سالہ شخص نے گھریلو تنازعہ کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی راجو ساکن سیتاپھل منڈی کی شادی ایم دیویا سے دیڑھ سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا ۔ ہفتہ کی شب راجو ملازمت سے واپس آکر اپنے کمرے میں چلا گیا اور اتوار کی صبح دروازہ نہ کھولنے پر اس کے افراد خاندان نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور راجو کو سیلنگ فیان سے پھانسی پر لٹکا ہوا پایا ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ راجو کا گھریلو تنازعہ بیوی سے چل رہا تھا جسے وہ دلبرداشتہ تھا اور آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چلکل گوڑہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔