گھریلو تنازعہ کے سبب نوجوان کی خودکشی

   

میدک ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے جمی کنٹہ علاقہ میں ایک نوجوان 30 سالہ بنڈی مہیش نے گھریلو تنازعات کے باعث اپنے مکان میں فیان سے لٹک کر پھانسی لے لی ۔ متوفی کو اہلیہ کے علاوہ 8 ماہ کا لڑکا ہے ۔ پولیس میدک ٹاؤن نعش کا پوسٹ مارٹم میدک ایریا ہاسپٹل میں کرواکر نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔