حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) گھریلو تنازعات کے نتیجہ میں ایک خاتون نے اپنی ڈھائی سالہ کمسن بچی کے ہمراہ حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے جوڑے پرتھوی جو پیشے سے تاجر ہے اور کارتیکا اگروال جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے اور انہیں ڈھائی سالہ لڑکی ہے۔ دیڑھ سال قبل اس جوڑے میں نااتفاقیاں ہونے کے نتیجہ میں کارتیکا اگروال اپنے مائیکے واقع بہادر پورہ چلی گئی تھی۔ 2 نومبر کی صبح اپنے گھر سے بچی کے ہمراہ اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس بہادر پورہ نے خاتون کی گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کیا تھا اور ان کی تلاش شروع کردی تھی لیکن پیر کی شام کو ایک خاتون کی نعش دستیاب ہوئی۔ لیک پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے نعش کی شناخت کیلئے لک آوٹ سرکل جاری کیا تھا جس پر نعش کی شناخت کارتک اگروال کی حیثیت سے کی گئی۔ خاتون کے رشتہ داروں کو نعش کی دستیابی کی اطلاع پر وہ لیک پولیس پہنچ کر یہ بتایا کہ گمشدگی کے وقت اس کی ڈھائی سالہ بیٹی بھی خاتون کے ساتھ تھی جس پر پولیس نے کمسن بچی کی نعش کی تلاش بھی شروع کردی تھی اور حسین ساگر جھیل میں غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کرنے پر لڑکی کی نعش بھی دستیاب ہوگئی۔ اس کیس کو بہادر پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل بھیجا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔ ب