گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ باچوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 31 سالہ ایس اجئے کمار نے خودکشی کرلی ۔ اجئے کمار پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس باچو پلی کے مطابق اجئے کمار گھریلو جھگڑوں اور پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع