گھریلو خواتین کے لیے ’ نی ہستم ‘ پروگرام کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

شی ٹیم کے ذریعہ لڑکیوں کو خود اختیاری حفاظت کی تربیت : ضلع ایس پی

نارائن پیٹ ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سماج میں خواتین پر ہورہے مظالم کی روک تھام کے لیے حکومت مختلف پروگرام وضع کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے ضلع ایس پی آفس کے احاطہ میں منعقدہ شعور بیداری پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ۔ ضلع ایس پی محترمہ ڈاکٹر ایم چتینا نے بتایا کہ خواتین پر مظالم کی روک تھام کے لیے ہر گرام پنچایت میں ’ شکایتی باکس ‘ لگایا جائے گا ۔ اس باکس کے ذریعہ اپنی اپنی شکایتیں ، خواتین اپنے اوپر ہورہے مظالم کے متعلق لکھ کر اس باکس میں ڈال سکیں گی ۔ جس کو راز میں رکھتے ہوئے ہر ہفتہ یا ایک مہینہ کے اندر ان باکسوں میں ڈالے گئے شکایتیں پڑھ کر تادیبی کارروائی کریں گی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ایس وینکٹ راؤ نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے شی ٹیم کے ذریعہ ان کی حفاظت خود اختیاری کی تربیت دی جارہی ہے اور گھریلو خواتین کے لیے ’ نی نستم ‘ پروگرام کے ذریعہ ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت ، صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی صراف ناگراج ، صدر نشین ضلع پریشد مسٹر اے سرینواس ریڈی ، سابق پرنسپل سدرشن ریڈی و دیگر قائدین و پولیس عہدیدار موجود تھے ۔۔