گھریلو ملازمہ کا جنسی استحصال،فلیٹ مالک گرفتار

   


حیدرآباد : بنجارہ ہلز پولیس نے ایک فلیٹ کے مالک کو گھریلو ملازمہ کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 52 سالہ اودئے بھانو جو پیشہ سے تاجر ہے /17 فبروری کو آندھراپردیش کے راجمندری علاقہ سے ایک گھریلو ملازمہ کو ملازمت پر رکھا اور اسے اپنے اپارٹمنٹ میں ہی رہائش کیلئے کمرہ دیا ۔ 18 فبروری کو اس نے گھریلو ملازمہ کو اپنے فلیٹ میں طلب کیا اور اس کی عصمت ریزی کرنے کے بعد فلیٹ میں ہی مقفل کردیا ۔ آئے دن اس کی جنسی استحصال کررہا تھا اور اودئے بھانو نے ملازمہ کا موبائیل فون بھی چھین لیا اور اس بات کو عام کرنے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ اتنا ہی نہیں اس کی بیٹی کا بھی اغواء کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ دو دن قبل خاتون نے چالاکی سے اودئے بھانو کے پاس سے اپنا موبائیل فون حاصل کرلیا اور اس ظلم کی داستان اپنی بیٹی کو سنائی جس پر بیٹی نے پولیس کنٹرول روم کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے خاتون کے موبائل فون کے سگنل کی مدد سے اس کا پتہ لگالیا اور فلیٹ مالک کے چنگل سے اسے رہا کراتے ہوئے اودئے بھانو کو عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔