پونے۔ 9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) کپتان کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ سے پہلے آج کہا کہ گھریلو حالات میں ٹسٹ میچ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ یہاں حالات بدلے ہوئے اور پچ مختلف ہوتی ہے اور کئی بار آپ گھریلو میدان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔کپتان نے کہا کہ اگرچہ ان کی ٹیم جانتی ہے کہ مشکل حالات میں میچ کس طرح جیتا جاتا ہے ۔ بطور کپتان کوہلی کا ٹسٹ میں گھریلو میدان میں ریکارڈ بہتر رہا ہے لیکن2017 میں آسٹریلیا کے خلاف اس میدان میں کھیلے گئے آخری ٹسٹ میچ میں ٹیم کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوراٹ نے کہا، ٹیم کومعلوم ہے کہ ہمیں مشکل وقت میں کیسے کھیلنا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کس طرح ٹسٹ میچ جیتنا ہے ۔ گھریلو حالات میں ٹسٹ میچ کھیلنے آسان نہیں ہوتا اورکچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کوہلی نے کہاگیند اسپن کرتی ہے اور ہمیں یہاں اس سے پہلے بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ہماری ایسی ٹیم ہے جس کی جوابدہی بنتی ہے۔