حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں ایک شخص نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ سید سعیدالدین جو ریاست نگر علاقہ ساکن سید معزالدین کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ سعید نے شہانہ بیگم سے شادی کی تھی جو سعید کی دوسری شادی تھی اور اس کی ایک لڑکی بھی ہے ۔ گذشتہ چند روز سے سعید گھریلو پریشانیوں اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے 27 ڈسمبر کے دن اپنے جسم کو آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سنتوش نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
