حیدرآباد یکم اپریل (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے ڈی ایس پی اوران کے فرزند کے وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان دونوں نے ریاست آندھراپردیش میں گھر میں داخل ہونے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے 90 افراد کو کورنٹائن مرکز منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی اوران کے فرزند کے خلاف اطلاع پوشیدہ رکھنے پر معاملہ بھی درج کیا گیا ہے ۔
