گھر میں روزانہ کے جھگڑوں سے دل برداشتہ نوجوان کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : والدین کے روزانہ کے جھگڑوں سے دل برداشتہ ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ کندکور سائبر آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ وشنووردھن نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ خود کشی نوٹ لکھنے کے بعد اس لڑکے نے پھانسی لے لی ۔ جو طالب علم بتایا گیا ہے ۔ اس کے والدین آپس میں اکثر جھگڑا کرتے تھے ۔ اس لڑکے کی والدہ کے سبب جھگڑے چل رہے تھے ۔ وشنو کی والدہ جائیداد اپنے نام کرنے کے لیے وشنو کے والد پر دباؤ ڈال رہی تھی اور اس بات پر دونوں میں تنازعہ حل رہا تھا جس سے تنگ آکر لڑکے نے خود کشی کرلی ۔ پولیس کندکور نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔