گھر میں رہنے کی ہدایت ‘ پولیس اہلکار پر حملہ

   

چندی گڑھ : ہریانہ کے نوہہ ضلع میں 11 افراد کے ایک ہجوم نے دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جب انہوں نے ان تمام کو گھر میں رہنے کو کہا ۔ پولیس عملہ کو ایک گلی کے کونے پر 10 افراد کے جمع ہونے کا پتہ چلا ۔ انہیں گھروں میں رہنے کو کہا گیا ورنہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ۔ اس کے بعد اس گروپ نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔