حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) چند لوگ قدرتی طور پر معذور ہوتے ہیں ، چند لوگ حادثات میں معذور ہوجاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بیشتر معذورین اپنے آپ کو پلنگ یا گھر تک محدود کرتے ہوئے روز مرہ کے کاموں کیلئے دوسروں پر انحصار کرتے ہیں۔ چند ایسے بھی معذورین ہیں جو معذور ہونے کے باوجود کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ خود اپنی زندگی سنوارنے کے علاوہ دوسروں کیلئے بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ عادل آباد ہیڈکوارٹر کے ہاؤزنگ کالونی سے تعلق رکھنے والے چندرکانت سال 2018 میں طبی مسائل کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے اس کے بعد وہ گھر تک محدود ہوگئے ۔ ارکان خاندان کی مدد کے بغیر گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔ چندرکانت نے کچھ نیا سوچا اور چینائی میں آئی آئی ٹی اسٹانڈ اپ کمپنی والوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے لئے وہیل چیر کم اسکوٹی تیار کروائی اور 95 ہزار روپئے میں اسے خرید لیا۔ یہ گاڑی گھر میں وہیل چیر اور باہر اسکوٹی کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ چندرکانت نے بتایا کہ 4 گھنٹے چارجنگ کرنے پر 30 کیلو میٹر تک سفر کیا جاسکتا ہے۔ ن