گھر واپسی”: راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے جموں و کشمیر پہنچنے پر کہا

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ان کے لیے ’’گھر واپسی‘‘ ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جڑوں میں واپس جا رہا ہوں، میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے دکھ جانتا ہوں اور سر جھکا کر آپ کے پاس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں آپ سے سیکھنے آیا ہوں، آپ میں سے ہر ایک نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں اور میں عاجزی سے کہتا ہوں کہ میں یہاں آپ کا دکھ بانٹنے آیا ہوں۔