کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کرفیو کا نفاذ ، عوام کا تعاون ضروری ، پولیس کمشنر سدی پیٹ
سدی پیٹ : سدی پیٹ پولیس کمشنر شری جوئیل ڈائیوس نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دوبارہ نفوذ پھیلنے کے سبب ریاستی حکومت تلنگانہ نے منگل کی شب سے رات کے کرفیو کے نفاذ کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ جس پر عمل آوری سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نائیٹ کرفیو پر عمل آوری کرتے ہوئے ضلع سدی پیٹ میں 32 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جو سدی پیٹ، گجویل، حسن آباد، چیریال، دوباک کے مختلف چوراہوں پر پیکٹ کی شکل میں تعینات کئے گئے ہیں۔ شب 9 تا صبح 5 تک کرفیو کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ شب 8 بجے تک تمام دفاتر،سینماگھر، دوکانات، ہوٹلس، شراب خانہ، ریسٹورنٹ کو مقفل کیا جائے ونیز میڈیا برادری، روزمرہ کے معمولات زندگی کی آشیاء جیسے پٹرولبنک، میڈیکل، ڈائیگنوسٹک سنٹر، اسپتال، خانگی سیکیورٹی سروسیس، ای کامرس، کھانے کی آشیاء مہیا کرنے والی سورسیس، کولڈ اسٹوریج، گودام کو کرفیو سے بحال کیا گیا ہے۔ ریل، ہوائی جہاز، بس کے مسافرین کو ٹکٹ کی موجودگی پر کرفیو کے قواعد سے بحالی ممکن ہے اسی طرح علاج و معالجہ کی خاطر دواخانے کے چکر لگانے والوں کو بھی کرفیو کے قواعد سے بحال کیا گیا ہے۔ قومی سطح پر چلائے جانے والے حمل و نقل کے گاڑیوں کو بھی کرفیو کا اثر نہیں ہوگا۔ شب تا صبح جاری کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے خاطیوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ سرکاری و خانگی دفاتر، صنعتوں، تجارتی مراکز، کمپنیاں، شاپنگ مال، ریسٹورنٹ شب 8 بجے تک مقفل کرلیں۔ شب 9 بجے کے بعد کرفیو کی عمل آوری شروع ہوجائیگی لہذا سرکاری ملازمین، میڈیکل عملہ، میڈیا برادری اپنا شناختی کارڈ ظاہر کرنا ضروری ہوگا۔ کمشنر نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے کرفیو کو نافذ کرنا کورونا وائرس کے تدارک کا اہم ذریعہ ہے ، لہذا اس کیلئے عوام کا تعاون ممکن ہے۔ گھر پر رہیں خوش رہیں خوشحال رہیں۔