لندن۔ برطانوی جوڑی نے دس سال قبل خریدے ہوئے گھر کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کیا، اس وقت انہیں بھی علم نہیں ہوگا کہ اس دوران انہیں قدیم خزانہ مل جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جوڑے نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گھر کی ازسر نو تعمیر کے دوران کچن کے فرش کی کھدائی کرنے پر 264 سونے کے سکے دریافت کیے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان سکوں کی مالیت آج کی تاریخ میں ڈھائی ہزار پاؤنڈ ہے۔