گھر گھر جاکر تحصیلدار نے پٹہ پاس بکس تقسیم کیے

   

یلاریڈی ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : یلاریڈی تحصیلدار مسٹر سوامی نے اراضیات سے متعلق مسائل حل کرتے پٹہ پاس بکس تیار کر کے کسانوں کو گھر گھر جاکر تقسیم کیے ۔ ضلع کلکٹر کے احکام پر ڈیویژن کے تمام تحصیلداروں نے اراضی سے متعلق کسانوں کے مختلف مسائل کو فوری حل کرنے انہیں راحت دینے اور تحصیل آفس کے چکر نہ لگانے دئیے جانے پر عمل کر کے پٹہ پاس بکس کسانوں کے گھر جاکر تقسیم کررہے ہیں ۔ مسٹر سوامی تحصیلدار نے اس موقع پر مزید بتایا کہ اب کسانوں کو پٹہ پاس بکس کے لیے دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ عہدیدار خود تحقیقات کر کے کسانوں کی اراضیات سے متعلق مسائل کو حل کرتے انہیں راحت پہنچائیں گے اور سرکاری تمام اسکیمات کے مستحق بنائیں گے ۔ واضح رہے کہ ضلع کلکٹر کی غیر معمولی دلچسپی و تاکید پر ریونیو عہدیدار مکمل مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات دے رہے ہیں ۔۔