گھر گھر پہنچ کر کورونا ٹیکہ دینے کا فیصلہ ۔ 93 فیصد عوام نے پہلا ، 51 فیصد نے دوسرا ڈوزلیا

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ صحت نے گھر گھر پہنچ کر 18 سال مکمل کرنے والے افراد کو کورونا ٹیکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے 31 ڈسمبر تک ریاست میں ٹیکہ اندازی کی مہم کو مکمل کرنے کا نشانہ مختص کیا ہے۔ محکمہ صحت کی خصوصی مہم چلانے کے باوجود عوام کا مثبت ردعمل حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ ریاست میں تاحال 51 فیصد عوام نے دوسرا ڈوز نہیں لیا ہے۔ 18 سال عمر اور کورونا ٹیکہ کے اہل افراد کی تعداد 2,77,67,000 کروڑ ہے جن میں 2,58,80,232 کروڑ (93 فیصد) عوام نے ٹیکہ کا پہلا ڈوز لیا ۔ منگل سے ٹیکہ مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ 7 ڈسمبر کو ریاست میں 3,70,863 لاکھ لوگوں کو کورونا ٹیکہ دیا گیا۔ ان میں 2,04,718 افراد نے پہلا ڈوز لیا ہے جبکہ دوسرا ڈوز لینے والوں کی تعداد 1,66,145 لاکھ ہے۔ کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز لینے میں عوام کا رد عمل مثبت ہے ۔ دوسرا ڈوز لینے میں توقع کے مطابق ردعمل نہیں ہے ۔ صرف 1,37,32,025 کروڑ افراد (49 فیصد) نے دوسرا ڈوز لیا ہے۔ اضلاع رنگا ریڈی، حیدرآباد اور میدک میں عوام نے صد فیصد کورونا کا پہلا ڈوز لیا ہے جبکہ انہیں اضلاع میں دوسرا ڈوز کے معاملے میں عوام مکمل تعاون نہیں کررہے ہیں۔ حیدرآباد میں 75 فیصد رنگاریڈی میں 71 فیصد اور میدک میں 44 فیصد افراد نے دوسرا ڈوز لیا ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں جملہ 61,42,290 ٹیکے ہیں۔ کوی شیلڈ 47,24,920 لاکھ اور کو ویگزن کے 14,17,370 لاکھ ڈوز شامل ہیں۔ ن