گھوڑسواری پر سٹہ ، چار افراد گرفتار

   

ملکاجگری ایس او ٹی اور جواہر نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی
حیدرآباد : /3 اگست (سیاست نیوز) گھوڑ سواری پر سٹہ لگانے والے چار افراد کو ملکاجگری ایس او ٹی اور جواہر نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق توکلا ناگیش 45 سالہ ، وینکیا چودھری ، چھلا رمیش بابو اور سنیل جو دماٹی گوڑہ کے علاقہ میں تروملا انکلیو میں کرایہ کے مکان میں رہتے ہوئے گھوڑوں پر سٹہ لگارہے تھے ۔ ناگیش نے واٹس ایپ گروپ Shine Well Enterprises کے نام سے کھولا اور اس میں 105 ممبرس کو شامل کیا جس میں دونوں شہروں کے 20 افر اد بھی شامل ہیں ۔ چاروں کے قبضے سے دو لاکھ نقد رقم ضبط کرلی گئی اور ان کے دو بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا جس میں دو لاکھ 47 ہزار روپئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے قبضہ سے ایک سیل فون بھی ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس سے اب تک 8,34,50,749 روپئے کی لین دین ہوئی ہے ۔ دو افراد مفرور بتائے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ (ش)