گھوڑے کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کے دوران دو نوجوان غرقاب

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) گھوڑوں کو بچانے کی کوشش میں دو نوجوان غرقاب ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کی نعشوں کو پانی سے برآمد کرلیا ہے جن کی شناخت سیف اور آگا سنگھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ سیف کشن باغ علاقہ کا ساکن تھا جو گھوڑ سواری میں مہارت رکھتا تھا اور رائیڈر سیف کی حیثیت سے اس نوجوان نے اپنی شناخت بنائی تھی۔ ذرائع کے مطابق آگا سنگھ سیف کا ساتھی تھا۔ سیف آج قسمت پور علاقہ میں گھوڑ سواری کررہا تھا۔ اس دوران گھوڑا بے قابو ہوگیا اور موسی ندی میں اُتر گیا۔ بے قابو گھوڑے کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کے دوران سیف اور آگا سنگھ پانی میں اُتر گئے اور گھوڑوں کو بچانے کی کوشش کے دوران غرقاب ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع