نئی دہلی ۔25 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمس سلور میڈلسٹ گھوڑ سوار فواد مرزا نے کہاکہ اگر تمام عوامل ساتھ دیں تو گھوڑسواری اولمپک کوالیفائنگ میں ہندوستان کی اُمیدیں روشن ہیں۔ 27 سالہ فواد جو ایشین گیمس میں انفرادی چاندی کا تمغہ حاصل کرکے اچانک شہرت حاصل کرلی تھی کہا کہ 1982ء کے بعد وہ پہلے ہندوستانی تھے جنھوں نے جکارتہ میں گزشتہ سال فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ اُن کی موجودہ بھرپور توجہہ 2020ء ٹوکیو اولمپک گیمس پر مرکز ہیں اور اس میں پہنچ ابھی بھی ممکن ہے لیکن ساتھ میں دوسرے عوامل جیسے گھوڑوں کی طویل مسافت طئے کرنا وغیرہ بھی اہم ہیں۔ فواد نے جرمنی سے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ فواد کی اولمپک میں شرکت کی اُمید کو اس وقت ٹھیس لگی جبکہ اُن کا ایشین گیمس کا پسندیدہ گھوڑا سگنیرمیڈی کاٹ زخمی ہوگیا اس کے باوجود وہ اولمپک میں شرکت کیلئے پر اُمید ہیں۔