حیدرآباد 25 دسمبر ( سیاست نیوز ) : گھٹکیسر میں سڑک حادثہ کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ حادثہ کے بعد سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی عوام نے درمیان سڑک دھرنا منظم کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نشہ کی حالت میں کار چلاکر ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بننے والے 4 نوجوانوں کی پولیس نے نشاندہی کرلی ہے ۔ کل رات دیر گئے گھٹکیسر کے شاپنگ مال کے قریب پیش آئے حاثہ میں 43 سالہ خاتون نرنجنی ہلاک ہوگئی جو شوہر کے ہمراہ موٹر سیکل پر سوار تھی موٹر سیکل کو تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی ۔ حادثہ میں شوہر زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈرائیور 26 سالہ نکھیل ریڈی کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہیں۔ کار میں سوار 4 نوجوان مئے نوشی کے بعد واپس ہورہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔ ع